شوگر کے زخم دور کرنے کا نسخہ
شوگر کا مرض آج کے دور میں ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ شوگر کے مریض اکثر اس بات سے پریشان رہتے ہیں کہ معمولی سی چوٹ بھی وقت کے ساتھ خطرناک زخم کی صورت اختیار کر لیتی ہے۔ بعض اوقات احتیاط کے باوجود یہ زخم ٹھیک ہونے کے بجائے بگڑ جاتے ہیں، جنہیں شوگر کا السر یا گینگرین کہا جاتا ہے۔
اکثر ایسی صورت میں ڈاکٹر متاثرہ حصے کو کاٹنے کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ بیماری جسم کے باقی حصوں تک نہ پھیل سکے۔ اگر آپ یا آپ کے کسی جاننے والے کو ایسا مسئلہ درپیش ہو تو کسی بڑے قدم سے پہلے یہ قدرتی نسخہ ضرور آزما کر دیکھیں۔
شوگر کے زخم دور کرنے کا نسخہ کیوں مؤثر ہے؟
یہ نسخہ قدرتی اجزاء پر مشتمل ہے جو جراثیم کش خصوصیات رکھتے ہیں۔ خاص طور پر نیم کے پتے شوگر کے زخموں میں انفیکشن کو کم کرنے اور زخم بھرنے میں مددگار سمجھے جاتے ہیں۔
شوگر کے زخم دور کرنے کا نسخہ بنانے کا طریقہ
اجزاء:
- تل کا تیل — 100 گرام
- نیم کے تازہ پتے (پسے ہوئے) — 4 کھانے کے چمچ
ترکیب:
سب سے پہلے نیم کے تازہ پتے لے کر اچھی طرح دھو لیں اور پھر انہیں سائے میں خشک کر لیں۔ خشک ہونے کے بعد پتوں کو پیس کر باریک پیسٹ بنا لیں۔
اب ایک پین میں تل کا تیل ڈالیں اور اس میں نیم کے پتوں کا پیسٹ شامل کر دیں۔ ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کہ نیم کے پتے جل جائیں اور تیل اچھی طرح تیار ہو جائے۔
شوگر کے زخم دور کرنے کا نسخہ استعمال کرنے کا طریقہ
تیار شدہ تیل کو روئی (کاٹن) کی مدد سے شوگر کے زخموں پر لگائیں اور صاف پٹی (بینڈیج) باندھ دیں۔ یہ عمل دن میں ایک مرتبہ باقاعدگی سے کریں۔
ان شاءاللہ ایک ہفتے کے اندر آرام آنا شروع ہو جائے گا۔ بہتر نتائج کے لیے اس نسخے کو دس سے پندرہ دن تک مسلسل استعمال کریں۔
اہم نوٹ:
اگر زخم بہت زیادہ خراب ہوں یا درد اور سوجن میں اضافہ ہو رہا ہو تو مستند ڈاکٹر سے ضرور رجوع کریں۔ یہ نسخہ معاون علاج کے طور پر استعمال کریں۔