نیا وکیل اور جج کا دلچسپ واقعہ
ایک وکیل صاحب کا پہلا مقدمہ تھا، اور انہیں یقین تھا کہ وہ ہار جائیں گے، کیونکہ ان کے مخالف وکیل کے پاس 25 سال کا تجربہ تھا۔
نئے وکیل نے اپنے سینئر سے پوچھا: “جج صاحب کو کیا چیز پسند ہے؟”
سینئر نے جواب دیا: “انہیں ہوانا کے سگار بہت پسند ہیں، مگر یاد رکھنا، رشوت دینے کی کوشش مت کرنا۔ وہ ایماندار اور نیک انسان ہیں، رشوت دینے کی صورت میں تم جیتا ہوا مقدمہ بھی ہار سکتے ہو۔”
اگلے دن جب کیس کا فیصلہ آیا تو نیا وکیل حیران رہ گیا — فیصلہ اس کے موکل کے حق میں تھا۔
خوشی سے وہ مٹھائی کا ڈبہ لے کر اپنے سینئر کے پاس گیا۔
سینئر نے کہا: “شاباش، تم نے اچھا کیا کہ جج صاحب کو سگار نہیں بھیجے، ورنہ تم مقدمہ ہار جاتے۔”
نیا وکیل مسکرا کر بولا: “سر، میں نے تو سگار بھیجے تھے۔”
سینئر حیران ہوا: “کیا؟ پھر جج نے فیصلہ تمہارے حق میں کیوں دیا؟”
وکیل نے ہنستے ہوئے کہا: “درحقیقت میں نے سگار جج صاحب کو فریقِ مخالف کے نام سے بھجوائے تھے!” 😂
مزید دلچسپ کہانیاں پڑھنے کے لیے یہ صفحہ دیکھیں:
مزاحیہ کہانیاں | سلمان یوسف 313
1 thought on “نیا وکیل اور جج کا دلچسپ واقعہ | مزاحیہ کہانی”