صحت مند نوجوانوں میں بانجھ پن کیوں بڑھ رہا ہے؟ اصل وجوہات اور مکمل طبی رہنمائی

74 / 100 SEO Score

 

نوجوانوں میں بانجھ پن کی وجوہات

کیا وجہ ھے کہ اچھے خاصے صحت مند نوجوان بانجھ پن کا شکار ھو رھے ھیں


آئیں اس پر غور کرتے ہیں
یہ ایک بھت ھی منفرد اور تحقیقی پوسٹ ھے

انسانی جسم کے اھم ترین اعضاء دل اور جگر ہیں جس کو اللہ تعالیٰ نے پسلیوں کے مضبوط قلعے میں محفوظ رکھا ھے اسی طرح گردے بھی پیٹ کے بھت سارے پرتوں میں محفوظ ھیں مگر کیا وجہ ھے انسانی نسل کی بقا کے ھم اعضاء ٹیسٹیز ایک باریک سی جھلی نما جلد میں جسم سے باھر لٹک رھے ھیں وجہ اس کی درجہ حرارت ھے جسم کا اندرونی درجہ حرارت 37 سنٹی گریٹ ھوتا ھے جس میں سپرم کی پیدائش مشکل ھو جاتی ھے جسم کے باھر کا درجہ حرارت 34 سنٹی گریٹ ھوتا ھے جو سپرم کی زندگی کے لئے بہتر ھوتا ھے

مناسب درجہ حرارت سپرم کی زندگی کی ضمانت ھیں۔ سپرم کی بہتر پیداوار اور اچھی صحت پر اثرانداز ہونے والے کچھ عوامل ذیل میں درج ہیں

نمبر1۔ بہت زیادہ سخت ورزش کرنے اور باڈی بلڈرز بننے کے لئے لی جانے والی خوراکیں بھی ایک وجہ ھیں جن میں سٹیرائڈز شامل ہیں۔

نمبر2۔ بہت لمبی ڈرائیو کرنے والے یا ڈرائیور لوگ ذیادہ دیر تک سیٹ پر بیٹھے رھتے ھیں جس سے جسم کے نیچلے حصے کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ھے اور سپرم کی گروتھ متاثر ھونا شروع ھو جاتی ہے۔

نمبر 3- سموکنگ
سگریٹ حقہ شیشہ وغیرہ کی عادت وہ بھی جو چھوٹی عمر سے شروع کی گئی ھو جس کی وجہ سے DNAکو نقصان پہنچ کر وٹامن C D E کم ھو جاتا ھے اور سپرم کی تعداد کم ھو جاتی ھے

نمبر 4- الکوحل کا اور کولڈ ڈرنک کا استعمال
ان میں کچھ ایسے کیمیکل ھوتے ھیں جو جگر کے لیے نقصان دہ ھوتے ھیں جس سے ھارمون کا لیول کم ھوتا ھے اور سپرم کی تعداد کم ھو جاتی ھے

نمبر5
موٹاپا یا ورزش نہ کرنا جس سے ٹیسٹوسٹیران کی کمی ھو کر سپرم کی تعداد کم کر دیتا ھے

نمبر 6
نیند پوری نہ کرنا کیونکہ بھر پور نیند سے ٹیسٹوسٹیران کے ھارمون بڑھتے ھیں جبکہ نیند کم لینے سے ان میں کمی ھو کر سپرم کی تعداد متاثر ھوتی ھے

نمبر 7
مشت زنی رنڈی بازی لوطیت ان عادت کو لمبا عرصہ جاری رکھنے سے ٹسٹیز کا سائیز کم اور پینس سکڑ جاتا ھے نتیجہ سپرم کی تعداد کم ھوتی ھے

نمبر 8
انفیکشن جسم میں کہیں بھی ھو خاص کر گردے مثانہ ٹیسٹیز میں ھو تو سیمن ٹیسٹ میں پس سیل تعداد کافی زیادہ ھو جاتی ھے پس کیونکہ زھر ھے تو سپرم کا زندہ رھنا مشکل ھے
صاف پانی کا نہ ھونے کی وجہ گردوں مثانہ میں انفیکشن ھوتا ھے جس سے پس سیل کا اضافہ ھو کر سپرم کی تعداد کم ھو جاتی ھے

نمبر 9
یہ پوائنٹ قابل غور ھے اللہ تعالیٰ نے ٹیسٹیز کا درجہ حرارت جسم سے کم رکھا ھے اسی لیے یہ جسم سے باھر اور نیچے لٹکے ھوتے ھیں
تنگ جینز انڈروئیر پہننا گدوں، صوفوں پر دیر تک بیٹھنے سے نیچے حصہ کو گرمی پہنچتی ھے جس سے ٹیسٹیز گرم ھوتے ھیں جو سپرم کو متاثر کرتے ہیں

نمبر10
بہتر تعلیم اور آن لائن ورک کے لئے اکثر بچے لیپ ٹاپ گود میں رکھ کر گھنٹوں کام کرتے رھتے ھیں یہ غلط ھے لیپ ٹاپ کی ھیٹ ٹیسٹیز کو متاثر کرتی ھے اور سپرم پر اثر انداز ھوتی ھے

نمبر 11
سٹریس اور ٹینشن بھی ایک وجہ ھے اس مرض کی

نمبر 12
سیمن ٹیسٹ میں ایک چیز ph ھوتی ھے جو جسم میں تزابیت کی نشاندھی کرتی ھے اس کا لیول 7 سے 8 مناسب ھے چٹ پٹی اور فاسٹ فوڈز یوز کرنے والوں کا تزابیت بڑہ جاتا ھے جس سے ph لیول بھی زیادہ ھو جاتا ھے اور سپرم پرابلم بن جاتا ھے

اس کے علاوہ اور بھی بھت سارے مسائل ھیں جن سے سپرم کم ھو کر بے اولادی کا مرض جنم لیتا ھے
ان عادات کو ترک کر کے اچھے طبیب سے علاج کروایا جائے تو اللہ تعالیٰ کرم کر دیتا ھے
دعا ھے اللہ تعالیٰ ھر ایک کو صاحب اولاد بناے آمین

نوجوانوں میں بانجھ پن کی وجوہات — اضافی رہنمائی

جدید تحقیق کے مطابق مردانہ صحت پر ماحولیاتی آلودگی، موبائل فون کی زیادہ ریڈی ایشن، غیر معیاری خوراک، اور کیمیکل سے بھرپور پلاسٹک کے استعمال کا بھی منفی اثر پڑ رہا ہے۔ خاص طور پر BPA جیسے کیمیکلز ہارمونل نظام کو متاثر کرتے ہیں۔ متوازن غذا، تازہ پھل، سبزیاں، صاف پانی، اور قدرتی طرزِ زندگی اپنانے سے سپرم کی صحت بہتر بنائی جا سکتی ہے۔ وقتاً فوقتاً سیمن ٹیسٹ کروانا، خود علاج سے پرہیز کرنا اور مستند ڈاکٹر سے رجوع کرنا انتہائی ضروری ہے۔ مردانہ بانجھ پن اکثر قابلِ علاج ہوتا ہے اگر بروقت توجہ دی جائے۔

مزید مستند طبی معلومات کے لیے ملاحظہ کریں:

عالمی ادارۂ صحت — بانجھ پن

 

Leave a Reply